96

امریکہ میں روہنگیا مسلمانوں کے حق میں مظاہرے

امریکہ میں روہنگیا مسلمانوں کے حق میں نیویارک میں اقوام متحدہ کی عمارت اور واشنگٹن میں برما کے سفارتخانے کے باہر احتجاجی مظاہرے کئے گئے ، جس میں مظاہرین نے نسل کشی بند کرنے اور اسے دہشت گردی قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا ۔ امریکی میڈیا کے مطابق میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کی مبینہ نسل کشی کے خلاف نیو یارک میں اقوام متحدہ کی عمارت اور واشنگٹن میں برما کے سفارت خانے کے باہر احتجاجی مظاہرے کئے گئے، جس میں مظاہرین نے نسل کشی بند کرنے اور اسے دہشت گردی قرار دینے کا مطالبہ کیا۔ میانمار کی حکومت کے خلاف ان مظاہروں کا اہتمام امریکی مسلمانوں کی مختلف تنظیموں نے کیا تھا ۔ واشنگٹن میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں انسانی حقوق کی عالمی تنظیم کیئر انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر نہاد اعواد نے الزام عائد کیا کہ برما کی حکومت روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی میں ملوث ہے ، عالمی ضمیر برما کو اس نسل کشی سے روکے ، امریکی شہری ٹرمپ انتظامیہ، منتخب نمائندوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے رابطہ کریں اور ان سے مطالبہ کریں کہ برما حکومت کے خلاف کارروائی کی جائے ، مظاہرین نسل کشی بند کرو ، نسل کشی دہشت گردی ہے اور ہمیں کیا چاہئے انصاف، انصاف کے نعرے لگا رہے تھے۔ انہوں نے ڈیڑھ سے دو گھنٹے تک برما کے سفارتخانے کے اطراف میں مظاہرہ جاری رکھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں