719

این اے 120 ضمنی انتخاب، فوج کی نگرانی میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی شروع

لاہور: این اے 120 ضمنی انتخاب کیلئے تین لاکھ پینتیس ہزار سے زائد بیلٹ پیپرز کی چھپائی فوج کی نگرانی میں شروع کرا دی گئی ہے، وفاقی اور صوبائی محکموں کے افسران پر مشتمل سات مانیٹرنگ ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔ الیکشن کمیشن اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈی آر او کو بیلٹ پیپرز کی ترسیل 14 ستمبر کو فوج کی نگرانی میں کی جائے گی جبکہ انتخابی میٹریل اور بیلٹ پیپرز 16 ستمبر کو پریذائیڈنگ افسران کو پہنچائے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق بیس افسران پر مشتمل سات مانیٹرنگ ٹیمیں ہفتے کی شام تک اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گی۔ مانیٹرنگ ٹیموں کو کیمرے، گاڑیاں اور ضروری سٹاف فراہم کر دیا گیا ہے۔ مانیٹرنگ ٹیمیں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ریٹرننگ افسر، صوبائی الیکشن کمشنر اور مرکزی دفتر کو رپورٹ کریں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں