529

ایپل ایپ اسٹور سے ایرانی ایپلی کشنز ختم

ایپل نے بہت سی مشہور ایرانی ایپلی کیشنز کو اپنے ایپ اسٹور سے ختم کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ ایرانی ایپ ڈویلپر اپنی کوئی بھی ایپ اب ایپل اسٹور میں شامل نہیں کر سکیں گے۔ ایپل کا متاثرہ ایرانی ایپ ڈویلپرز کے نام اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ امریکہ کی جانب سے ایران پر عائد پابندیوں کے باعث ایپل ایران میں کسی قسم کا بزنس یا ایپ ڈویلپرز کو معاونت فراہم نہیں کر سکتا۔ایپل کے اس اقدام کے خلاف ایرانی ایپ ڈویلپرز کی جانب سے شدید احتجاج کیا جارہا ہے ۔ ایک پٹیشن بھی دائر کی گئی ہے جسے اب تک 2300 افراد سائن کر چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں