185

ایچ ای سی کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 6 ارب 12 کروڑ 61 لاکھ روپے کے فنڈز جاری

وزارت منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 6 ارب 12 کروڑ 61 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ترقیاتی کاموں کیلئے 35 ارب 66 کروڑ 28 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں،پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے ہزارہ یونیورسٹی میں اکیڈمک بلاک کیلئے 20 کروڑ، اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور میں بوائز اور گرلز ہاسٹل کی تعمیر کیلئے 8 کروڑ 34 لاکھ، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے نئے کیمپس کی تعمیر کیلئے 25 کروڑ، فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی میں ترقیاتی کاموں کیلئے 15 کروڑ، اے جے کے ویمن یونیورسٹی کیلئے 10 کروڑ، کامسیٹس ایبٹ آباد کیمپس کیلئے 21 کروڑ، زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں آئی ٹی، لائبریری اور انفراسٹرکچر کیلئے 20 کروڑ، اضلاع کی سطح پر یونیورسٹیوں کے سب کیمپسز کے قیام کیلئے ایک ارب 36 کروڑ، پی ایچ ڈی فیلوشپ پروگرام کیلئے 20 کروڑ سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں