151

برما بحران پر عالمی برادری کو مداخلت کرنی چاہئے ، فاروق ستار

انسداد دہشتگردی عدالت نے میڈیا ہائوسز پر حملے سے متعلق دو مقدمات میں فاروق ستار ، عامر خان اور دیگر کی ضمانتوں میں توثیق کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا اور مقدمات کی سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کردی ۔ انسداد دہشت گردی عدالت کراچی میں میڈیا ہائوسز پر حملے سے متعلق دو مقدمات کی سماعت ہوئی ۔ ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار ، عامر خان اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے ۔ ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار اور عامر خان کی ضمانتوں میں توثیق پر سرکاری وکیل کے دلائل مکمل ہوگئے ۔ عدالت نے ضمانتوں میں توثیق کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔ عدالت نے مقدمات کی سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کر دی ۔ بعد میں میڈیا سے بات چیت میں فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہم نے پوری دنیا کے سامنے لندن سے الگ ہونے کا اعلان کیا ، ہم اپنے موقف پر قائم ہیں اور ہمارے ارادے مضبوط ہیں ، امید ہے عدالتوں سے انصاف ملے گا ، روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کی مذمت کرتے ہیں، عالمی برادری کو معاملے میں مداخلت کرنی چاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں