389

بھارت نےجنوبی کوریا سے سونے، چاندی کی درآمد پر پابندی لگا دی

بھارتی حکومت نے جنوبی کوریا سے سونے اور چاندی کی درآمد پر پابندی عائد کر دی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا میں سونے کے دوسرے بڑے کنزیومر بھارت نے سونے اور چاندی کی درآمد پر 10 فیصد ڈیوٹی نافذ کر رکھی ہے تاہم اس کا نفاذ ان ملکوں پر نہیں ہوتا جن سے اس کے آزادانہ تجارت کے معاہدے ہیں۔ بھارتی تاجر آزادانہ تجارت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جنوبی کوریا سے بڑی مقدار میں سونا اور چاندی درآمد کر رہے تھے جس کے باعث حکومت کو اس پر پابندی عائد کرنا پڑی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں