118

جے آئی ٹی اپنی پیدائش سے قبل ہی متنازع ہوچکی تھی، رانا ثناء

فیصل آباد:پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی اپنی پیدائش سے قبل ہی متنازع ہوچکی تھی،جے آئی ٹی نے صرف رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرانی ہے ، میچ کون جیتےگا یہ فیصلہ سپریم کورٹ نے کرنا ہے ۔

فیصل آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثناء نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ جے آئی ٹی کا طریقہ کار درست نہیں ، جے آئی ٹی اپنی پیدائش سے قبل ہی متنازع ہوچکی تھی۔

انہوں نے کہا کہ آج ہمیں گاڈ فادر اور سیسیلین مافیا کہا جا رہا ہے جبکہ مسلم لیگ ن نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ آج زرداری صاحب کرپشن کے خلاف بات کرتے ہیں اور رحمان ملک کرپشن کےخلاف گواہی دیتے ہیں جو قیامت کی نشانیاں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں