107

ساہیوال: مہنگے داموں پھل اور سبزیوں‌کی فروخت

ساہیوال: پھل اورسبزیاں سرکاری نرخنامہ سے ڈبل قیمت پر فروخت ‘انتظامیہ قیمتیں کنٹرول کرانے میں ناکام ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق پرچون میں پھل اورسبزیوں کی قیمتیں مختلف علاقوں میں مختلف رہیں اوراوپن مارکیٹ میں کہیں بھی سرکاری نرخنامہ پر دستیاب نہیں ۔دوکانداروں کاکہناہے کہ قیمتوں کی لسٹیں غیر حقیقت پسندانہ ہیں ۔ڈی سی شوکت علی کھچی کی نگرانی میں گراس روٹ لیول سے ہٹ کر ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کر ریٹ لسٹ تیار کی جاتی ہیں جبکہ آڑھتی حضرات اپنی مرضی کے ریٹ وصول کرتے ہیں ۔صارفین کے مطابق لیموں دیسی کی قیمت 130روپے تھی لیکن دوکاندار200روپے تک فروخت کرتے رہے ،آلو50روپے‘پیاز 30روپے‘لہسن برفانی 210روپے‘ٹماٹر50روپے‘کھیرے 55روپے‘کریلادیسی 50روپے‘اروی 100روپے‘شملہ 110روپے اورمٹر150روپے میں فروخت ہوئے۔سیب کالا کلو پہاڑی 250روپے‘اورنیوزلینڈ 350روپے‘کیلافی درجن 100روپے‘آلوبخارہ 310خربوزہ دیسی 50روپے‘آم سہارنی 150،سندھڑی 170،چونسہ 200اورلنگڑا120روپے‘آڑو سپیشل 150روپے‘خوبانی لال 120اورسفید 200روپے‘کھجورایرانی 200روپے جبکہ چکن 200روپے اورانڈے فی درجن 95روپے میں فروخت ہوتے رہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں