106

ساہیوال کول پاورپراجیکٹ نے شفافیت اورمعیار کی نئی تاریخ لکھی ہے، شہباز شریف

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ساہیوال کول پاور پراجیکٹ نے شفافیت، معیار اور رفتار کی نئی تاریخ لکھی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے1320 میگا واٹ کے ساہیوال کول پاور پراجیکٹ پر کام کرنے والے چائنہ ہیونینگ گروپ کے چیئرمین چاؤ پکسی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، جس میں وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ ساہیوال کول پاورپراجیکٹ نے شفافیت، معیار اور رفتار کی نئی تاریخ لکھی ہے، اس منصوبے کی 22 ماہ کی ریکارڈ مدت میں تکمیل سے پوری دنیا میں نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے، یہ منصوبہ انتھک محنت ،خلوص نیت اورغیرمعمولی عزم کا شاہکار ہے، پاکستان کے عوام نے اتنی برق رفتاری سے کسی منصوبے کو مکمل ہوتے نہیں دیکھا۔
چیئرمین چائنہ ہیونینگ گروپ نے 1320 میگا واٹ کے ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کی ریکارڈ مدت میں تکمیل پر وزیراعلی اوران کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ 22 ماہ کی ریکارڈ مدت میں ساہیوال کول پاورپراجیکٹ کی تکمیل وزیراعلی پنجاب کا ایک مثالی کارنامہ ہے، وزیراعلی پنجاب نے ایک ناممکن کام کو ممکن کر دکھایا، اس منصوبے کی 22 ماہ کی ریکارڈ مدت میں تکمیل سے نہ صرف چین بلکہ دنیا کا نیاریکارڈ قائم ہوا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں