89

شوٹنگ نہ ہو تو سنی لیون کیا کام کرنا پسند کرتی ہیں؟

ممبئی: بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ سنی لیون کا کہنا ہے کہ جب فلم کی شوٹنگ نہیں ہوتی اور وہ فارغ ہوتی ہیں تو پینٹنگ اور کپڑے بُننے کو ترجیح دیتی ہیں۔اداکارہ نیہا دھوپیا سے گفتگو کرتے ہوئے سنی لیون نے بتایا کہ اداکاری کے علاوہ انہیں پینٹنگز اور کپڑے بُننے کا بے حد شوق ہے اور بُنائی تو انہیں اتنی پسند ہے کہ وہ جب بھی فارغ ہوتی ہیں چاہے سیٹ پر ہوں یا گھر پر یہی کام کرتی ہیں۔ البتہ سنی لیون نے بتایا کہ اب انہوں نے ساتھی اداکاروں اور لوگوں کے سامنے بُنائی کرنا بند کردیا ہے کیوں کہ ان کا مذاق اڑایا جاتا ہے۔سنی لیون کے مطابق ایک بار وہ اپنے ساتھی اداکاروں کے ساتھ فلائٹ میں تھیں اور کچھ بُنائی کررہی تھیں کہ اچانک اداکاروں نے ان کا مذاق اڑانا شروع کردیا جس پر انہیں شرمندگی محسوس ہوئی اور انہوں نے فیصلہ کیا کہ آئندہ وہ کسی کے سامنے بُنائی نہیں کریں گی۔خوبرو اداکارہ نے کہا کہ انہیں پینٹگنز کا بھی بہت شوق ہے اور ان کے تخلیق کردہ بعض فن پارے امریکا میں ان کے گھر کی زینت بھی بنے ہوئے ہیں۔ خیال رہے کہ بھارتی نژاد کینیڈین اداکارہ سنی لیون نے فلم جسم 2 کے ساتھ بالی ووڈ میں قدم رکھے تھے اور اب تک وہ متعدد فلموں میں کام کرچکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں