334

فیصل آباد: نجی ہسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے خاتون جاں بحق

فیصل آباد: گلبرگ کے علاقے میں واقع نجی ہسپتال میں خالدہ نامی خاتون کو آپریشن کے لیے لایا گیا۔ خاتون دوران آپریشن دم توڑ گئی۔ خاتون خاتون کے دم توڑنے پر لواحقین مشتعل ہو گئے اور ہسپتال پر دھاوا بول دیا۔ نجی ہسپتال کا عملہ موقع سے فرار ہو گیا۔ لواحقین نے الزام لگایا کہ ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے خاتون جاں بحق ہوئی۔ مشتعل مظاہرین نے ہسپتال کے سامنے لاش سڑک پر رکھ کر ہسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا اور ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو مظاہرین اہلکاروں سے بھی تلخ کلامی کرتے رہے۔ پولیس کی جانب سے ہسپتال کی انتظامیہ کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی پر مظاہرین نے احتجاج ختم کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں