223

فیصل آباد: سرکاری اسپتالوں کی ادویات کی تجزیاتی رپورٹ مل گئی

فیصل آباد: فیصل آباد میں سرکاری اسپتالوں کی ادویات کی تجزیاتی رپورٹ مل گئی۔ دو بڑے سرکاری اسپتالوں کی کروڑوں روپے کی ادویات ڈی ٹی ایل رپورٹ نہ آنے کی وجہ سے مریضوں کو فراہم نہیں کی جا رہی تھی ۔تفصیلات کےمطابق سول اور الائیڈ اسپتالوں میں مریض کو مفت دی جانے والے سرکاری ادویات کی تجزیاتی رپورٹ آخر مل ہی گئی۔ رپورٹ کے انتظار میں سول اسپتال کی تیرہ اور الائیڈ اسپتال کی دس کروڑ کی ادویات اسٹور میں بند پڑی تھیں،ڈی ٹی ایل رپورٹ ملنے پر دونوں اسپتالوں کے مریضوں کو ادویات کی فراہمی شروع کر دی گئی۔ ان ادویات میں ہیپاٹائٹس اور جاں بچانے والے والی اہم ادویات بھی شامل تھیں،، انتظامیہ کا کہنا ہے مریضوں کو اب ادویات کی کمی کا مسلئہ حل ہو جائے گا۔ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری 18 سے 20 دن میں رپورٹ فراہم کر دیتی ہے لیکن اس بار رپورٹ تاخیر کا شکار ہوئی۔ ڈی سی کا کہنا ہے مریضوں کی مشکلات کے پیش نظر رپورٹ جلد منگوانے کیلئے حکومت کو آگاہ کرنا پڑا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں