205

فیصل آباد سے مدینہ منورہ جانیوالی پرواز کو کراچی ایئرپورٹ پر اتارلیا گیا

کراچی:قومی ایئرلائنز کاایک اورکارنامہ سامنے آگیا،فیصل آبادسے مدینہ منورہ براہ راست جانیوالی پروازکوکراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پراتارلیاگیا ۔ پی آئی اے عملے نے روزہ داروں کوپینے کاپانی تک دینے سے انکارکردیا، طیارے کے ایئر کنڈیشنر بند ہونے سے مسافروں کی حالت غیر ہوگئی۔تفصیلات کےمطابق باکمال لوگ لاجواب سروس کا سلوگن دینے والی قومی ایئرلائن کی نااہلیاں ختم ہونے کانام ہی نہیں لے رہیں .فیصل آبادسے براہ راست مدینہ منورہ جانیوالی پی کے 717کوکراچی کے جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ پراتارلیاگیا۔ پی کے 717کے مسافروں کوفنی خرابی کاکہہ کر قومی ایئرلائن انتظامیہ نے گھنٹوں کراچی ایئرپورٹ پرروکے رکھا۔ طیارے کے ایئرکنڈیشنربند ہونے سے روزہ دارمسافروں کی حالت غیرہوگئی۔بچوں اورخواتین کی پریشانی پربھی عملے نے کان تک نہ دھرےخوش گپیوں میں مصروف پی آئی اے کے عملے نےمسافروں کوپانی تک دینے سے انکارکردیا۔پی آئی اے عملے کاکہناتھاکہ پانی محدودمقدارمیں ہے مسافروں کونہیں دے سکتے ۔ قومی ایئرلائن کے رویے پرمسافروں نے احتجاج بھی کیامگرعملے کے کان پرجوں تک نہ رینگی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں