215

مصالحتی سینٹر ساہیوال لڑائی جھگڑے کے خاتمے میں معاون ثابت ہو رہا ہے:محمد نعیم

ساہیوال :چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ کے ویژن کے مطابق پنجاب بھر کی طرح مصالحتی سینٹر ساہیوال بھی لڑائی جھگڑے کے خاتمے اور رشتوں کو جوڑنے میں معاون ثابت ہو رہا ہے۔ ا ن خیالات کا اظہار مصالحت کار/سول جج محمدنعیم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ’’مقدمہ بازی نمٹائیں اور صلح کروائیں‘‘کے ماٹو کو لیکرچل رہے ہیں جس میں ہمیں وکلاء اور سول سوسائٹی کا تعاون درکار ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہم نے متعلقہ وکیل کی معاونت سے فریقین کو آپس میں بٹھا کر افہام وتفہیم سے مقدمات حل کروارہے ہیں۔مصالحت کار/سول جج محمدنعیم نے کہا کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال امیر محمد خاں کی ذاتی دلچسپی سے انشاء اللہ ہماری یہ پوری کوشش ہوگی کہ ہم قرآن کی آیت جس کا ترجمعہ کچھ یوں ہے کہ ’’بے شک تمام مومن آپس میں بھائی بھائی ہیںپس آپس میں اپنے بھائیوں کے درمیان صلح کروایا کرو‘‘پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں