117

نوجوان مسلم لیگ ن کا ہر اول دستہ ہیں: عابد شیر علی

ساہیوال:وزیرمملکت پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ نوجوان مسلم لیگ (ن ) کا ہراول دستہ ہیں ۔وزیراعظم نواز شریف اوران کا خاندان جس طرح عدالت عظمیٰ سے سرخروہوئے ہیں اسی طرح جے آئی ٹی سے بھی ہونگے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے یوتھ لیڈر مسلم لیگ (ن) چوہدری فاروق امجد فاروقی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے کیا۔انہوں نے کہا کہ جب بھی پارٹی پر جب کوئی براوقت آیا عوام بالخصوص نوجوانوں نے ڈٹ کر مقابلہ کیا اورثابت قدم رہے ۔عوام کی خدمت جذبہ حب الوطنی کے تحت کررہے ہیں ،بجلی کی لوڈشیڈنگ میں خاطرخواہ کمی کرکے رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دیا جارہا ہے ۔ توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے بجلی پیداکرنے کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے ۔بہت جلد بجلی کی لوڈشیڈنگ سے چھٹکاراحاصل کرلیں گے۔چوہدری فاروق امجد عابد شیر علی کو یوتھ کے مسائل سے آگاہ کیا اورانہیں بتایا کہ نوجوان اپنے قائد میاں نواز شریف کا پیغام گھر گھر پہنچانے کیلئے عملی کرداراداکررہے ہیں ۔آخر پر انہوں نے چوہدری عابد شیر علی کو دورہ ساہیوال کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی اورعید کی یقین دہانی کرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں