148

نیب قوانین کی منسوخی کا دوبارہ جائزہ لیا جائے: آصف زرداری

لاہور: سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی کی جانب سے نیب آرڈیننس کی منسوخی سے تنازعات نے جنم لیا ہے۔ نیب قوانین کی منسوخی کا دوبارہ جائزہ لیا جائے۔ نظر ثانی کر کے دیگر صوبوں میں رائج قوانین کے مطابق نیا قانون بنایا جا سکتا ہے۔ حکومت سندھ دیگر صوبوں میں موجود قوانین کا جائزہ لے کر نئی قانون سازی کر سکتی ہے۔ آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی وفاق کی جماعت ہے اور ہمیشہ وفاق کو مضبوط بنایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں