1

ن لیگ سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ بنوانے والی قوتوں سے ہدایت نہیں لیتی، نواز شریف

لندن: سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سراج الحق نے بتایا کہ سنجرانی کو ووٹ دینے کا حکم اوپر سے آیا، سیاسی جماعتیں اوپر سے اور ن لیگ عوام سے حکم لیتی ہے۔

لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ن لیگ عوام سے ہدایت لیتی ہے ان قوتوں سے نہیں جنہوں نے بلوچستان میں اسمبلی الٹائی اور سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ بنوایا۔

نواز شریف نے کہا کہ میرے کیس میں کوئی کرپشن نہیں، کوئی سرکاری پیسے کی خوردبرد نہیں، کوئی کمیشن اور کک بیک نہیں، نیب کی تاریخ میں ایسا کوئی مقدمہ دائر نہیں ہوا جیسا میرے خلاف ہورہا ہے پھر بھی متواتر پیشیاں بھگت رہے ہیں۔

سابق وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اللہ میری شریک حیات کو صحت دے، مجھ پر مشکل وقت ہے لیکن میں ایسا بندہ نہیں کہ ملک چھوڑ کر باہر بھاگ جاؤں، مجھ میں اور پرویز مشرف میں بہت فرق ہے۔

The post ن لیگ سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ بنوانے والی قوتوں سے ہدایت نہیں لیتی، نواز شریف appeared first on ایکسپریس اردو.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں