95

ورلڈ الیون میچز میں سیاسی نعرے بازی روکنے کیلئے حکمت عملی تیار

پاکستان اور ورلڈ الیون ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران سیاسی نعرے بازی کی روک تھام کیلئے خصوصی حکمت عملی تیار کر لی گئی ۔ پاکستان اور ورلڈ الیون کے مابین 3میچز ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شائقین کو سخت ضابطہ اخلاق پر عمل کرنا ہوگا، اس حوالے سے رہنمائی کیلئے واضح ہدایات سٹیڈیم کے گیٹس اور انکلوږرز میں آویزاں کی جائیں گی۔ ڈپٹی کمشنر نے تصدیق کی کہ میچز کے دوران سٹیڈیم میں سیاسی تحریروں پر مبنی بینرز، پوسٹرز اور دیگر مواد لانے پر پابندی ہو گی، سیاسی نعرے بازی کی روک تھام کیلئے بھی حکمت عملی تیار کر لی گئی، ہر انکلوږر میں تعینات خصوصی مجسٹریٹ شائقین سے ضابطہ اخلاق کی پابندی کو یقینی بنانے کیلئے مستعد رہیں گے، سیاسی نعرے بازی کرنے والوں کو موقع پر موجود پولیس اہلکاروں کے حوالے کر دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں