1

وطن کے تحفظ کی خاطر ہر قسم کی قربانی دینے کیلیے تیار ہیں ، قبائلی عمائدین

ہنگو: قبائلی عمائدین نے افغانستان سے پاکستان پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ  وطن کے تحفظ کی خاطر ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کرم ایجنسی میں افغانستان سے حملہ کے حوالے سے قبائلی عمائدین کا مشترکہ جرگہ منعقد ہوا جس میں  افغانستان سے پاکستان میں حملے کی مذمت کرتے ہوئے قبائلی عمائدین کا کہنا تھا کہ وطن کے تحفظ کی خاطر ہر قسم کی قربانی دیں گے، پہلے بھی وطن کے دفاع کے لیے قربانیاں دیں اور اب بھی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر بزدلانہ حملوں کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

قبائلی عمائدین نے کہا کہ افغان بھائیوں کی مشکل وقت میں اپنا پیٹ کاٹ کر مدد کی اور پناہ دی لیکن افغان اب پاکستان کو نقصان پہنچانے کے درپے ہو گئے ہیں، تاریخ گواہ ہے کہ 1948ء سے 1971ء تک قبائل نے وطن کے تحفظ کے لیے اہم کردار ادا کیا جس پر اب بھی قائم ہیں۔

The post وطن کے تحفظ کی خاطر ہر قسم کی قربانی دینے کیلیے تیار ہیں ، قبائلی عمائدین appeared first on ایکسپریس اردو.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں