159

ولی حامد اور نور میں طلاق کا فیصلہ

پاکستانی اداکارہ نور تمام تر کوششوں کے باوجود ولی حامد علی خان کے ساتھ رہنے کو تیار نہیںبتایاگیا ہے کہ پاکستانی گلوکار ولی حامد علی خان اور فلم سٹار نور کے درمیان طلاق کا فیصلہ 12ستمبر کو آئیگا جبکہ ولی حامد علی خان نے اداکارہ نور کو راضی کر نے کیلئے ایک بار پھراپنے اور نور کے مشترکہ دوستوں کے ذریعے کوششیں شروع کر دی ہیںذرائع کے مطابق تاہم ولی حامدعلی خان نے کہا ہے کہ دل کے ساتھ ساتھ میرے گھر کے دروازے بھی کھلے ہیںاگر نور12ستمبر سے پہلے واپس آجائیں تو اسے گلے لگانے کے لئے تیار ہوں میں نورسے بے پناہ محبت کرتا ہوں اور اسے طلاق نہیں دینا چاہتا اور میری خواہش ہے کہ نورمیری زندگی میں واپس آجائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں