465

پیاز کی قلت ، قیمتوں کا بحران شدت اختیار کر گیا

پیاز کی قلت کے سبب قیمتوں کا بحران شدت اختیار کر گیا ۔ عید کی تعطیلات کے فوری بعد کراچی سبزی منڈی میں پیاز کی تھوک قیمت 4200 روپے من تک پہنچ گئی تھی جس کے بعد خوردہ سطح پر پیاز 100سے 120روپے کلو پر فروخت کی گئی تاہم قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کے بعد گزشتہ 2 روز کے دوران سٹاک شدہ پیاز دیگر شہروں کو سپلائی کرنے کے بجائے کراچی سبزی منڈی میں لائی گئی جس کی وجہ سے تھوک قیمت کم ہوکر 2500روپے من کی سطح پر آ گئی اور خوردہ سطح پر پیاز 80 روپے کلو پر فروخت کی جارہی ہے۔ بیوپاریوں کے مطابق پیاز کی قیمتوں میں استحکام عارضی ہے کیونکہ بلوچستان کی فصل آئندہ 2 ماہ تک پیاز کی طلب پوری کرنے کے لیے ناکافی ہے، بارشوں کی وجہ سے بلوچستان کی پیداوار اوسط پیداوار سے 40 فیصد تک کم رہی ہے جس کی وجہ سے سندھ کی پیاز مارکیٹ میں آنے سے قبل ہی قلت کا سامنا ہے، بیوپاریوں اور درآمد کنندگان نے پیاز کی قیمتوں کا بحران حل کرنے کے لیے فوری طور پر پیاز کی درآمد کی اجازت کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں