150

پی سی بی کا پاکستان اور ورلڈ الیون میجزکیلئےایمپائرز کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور ورلڈ الیون کے مابین ہونے والی تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کےلئے ایمپائرز کے ناموں کا اعلان کردیا ۔آئی سی سی کے ایلیٹ ایمپائر علیم ڈار اور احسن رضا دونوں ٹیموں کے مابین قذافی سٹیڈیم لاہور میں 12ستمبر کو ہونے والے پہلے ٹی ٹونٹی میچ کی ایمپائرنگ کریں گے جبکہ شوزیب رضا ٹی وی ایمپائر ہوں گے ۔13ستمبر کو ہونے والے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ کی ایمپائرنگ احمد شہاب اور شوزیب رضا کریں گے جبکہ احسن رضا ٹی وی ایمپائر ہوں گے ۔ 15ستمبر کو ہونے والے سیریز کے آخری میچ کی ایمپائرنگ احسن رضا اور شوزیب رضا کریں گے جبکہ احمد شہاب ٹی وی ایمپائر ہوں گے ۔آئی سی سی نے سر ویوون رچرڈ کو پہلے ہی میچ ریفری مقرر کیا ہوا ہے جبکہ پی سی بی نے فیلڈ ایمپائر کی تقرری کی ہے ۔علیم ڈار صرف ایک میچ کی ایمپائرنگ کریں گے کیونکہ انہوں نے 13ستمبر سے 15ستمبر تک آئی سی سی کے میچ آفیشلز کی سالانہ ورکشا پ میں حصہ لینا ہے جس میں نئی پلیئنگ کنڈیشنز کے علاوہ دیگر معاملات زیر بحث آئیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں