1

چوہدری نثار شہبازشریف کو نئی پارٹی بنانے کا مشورہ دے رہے ہیں، ڈاکٹرعاصم

 کراچی: پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ چوہدری نثار شہباز شریف کو نئی پارٹی بنانے کا مشورہ دے رہے ہیں۔

کراچی میں احتساب عدالت میں  پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرعاصم  کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار نےشہباز شریف کو بڑے بھائی سے الگ ہونے کا کہا ہے اور انہیں ایک نئی پارٹی بنانے کا بھی مشورہ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہبازشریف سے چوہدری نثار کی ایک اور ملاقات

صحافی نے جب سوال کیا کہ شہباز شریف تو پہلے ہی مسلم لیگ (ن) کے صدر ہیں نئی پارٹی کی کیا ضرورت ہے جس کے جواب میں پیپلزپارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ مطلب مائنس نواز شریف، یہ میں کہہ رہا ہوں اور بھی لوگ یہی کہہ رہے ہیں جب کہ نواز شریف کے لئے صرف اتنا کہوں گا کہ جیسی کرنی ویسی بھرنی۔

ڈاکٹر عاصم حسین کا مزید کہنا تھا کہ ندیم افضل چن پی ٹی آئی میں اس جگہ تک نہیں پہنچ پائیں گے جس جگہ وہ پیپلزپارٹی میں تھے کیونکہ جو پیپلزپارٹی چھوڑتا ہے اسکا نام ویسے ہی نہیں رہتا۔

The post چوہدری نثار شہبازشریف کو نئی پارٹی بنانے کا مشورہ دے رہے ہیں، ڈاکٹرعاصم appeared first on ایکسپریس اردو.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں