467

کاٹن مارکیٹ ،روئی کے بھا ؤمیں مجموعی طورپر مندی کا رجحان

مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران روئی کے بھا ؤمیں اتار چڑھاؤ کے بعد مجموعی طورپر مندی کا عنصر رہا۔ کاروباری ہفتہ کے شروع کے تین دن روئی کے کم بھا ؤکی وجہ سے ٹیکسٹائل و اسپننگ ملز اور کپاس کے نجی برآمد کنندگان کی روئی کی خریداری میں دلچسپی بڑھنے کے باعث روئی کے بھاؤ میں فی من 200 تا 300 روپے کا اضافہ نوٹ کیا گیا لیکن جمعرات کی شام سے خصوصی طور پر بنولہ کے بھا میں اچانک گراوٹ آگئی اور بنولہ کا بھا ؤ200 تا 300 روپے فی من گر کر سیزن کی کم ترین سطح پر نیچے آگیا جس کے سبب پھٹی کا بھا ؤبھی فی 40 کلو 150 تا 200 روپے کم ہوگیا بنولہ۔تیل اور کھل کا بھاؤ بھی نسبتا کم ہوگیا جس کے باعث جنرز میں گھبراہٹ پھیل گئی انہوں نے روئی بھی کم داموں بیچنا شروع کردیا جس کے نتیجے میں روئی کا بھاؤ بھی دوبارہ کم ہوکر فی من صوبہ سندھ میں 5900 تا 6000 روپے اور صوبہ پنجاب میں 6000 تا 6100 کی نچلی سطح پر آگیا جبکہ پھٹی کا بھاؤ فی 40 کلو صوبہ سندھ میں 2500 تا 2750 روپے اور صوبہ پنجاب میں 2600 تا 2750 روپے ہوگیا صوبہ سندھ میں کپاس پیدا کرنے والے زریں علاقوں میں بارش کے باعث پھٹی کی کوالٹی متاثر ہونے کی وجہ سے ہلکی کوالٹی یعنی بارشی پھٹی کا بھاؤ مزید کم ہوگیا۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ فی من 5950 روپے کے بھاؤ پر برقرار رکھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں