44

ہریتھک کی بہن نے وزن میں حیرت انگیز کمی کر لی

ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار ہرتیک روشن کی بڑی بہن سنینا روشن نے وزن میں بے تحاشہ کمی کرکے دیکھنے والوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔بالی ووڈ ڈانسنگ اسٹار ہرتیک روشن نے اپنی بڑی بہن سنینا روشن کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی ہے ، تصویر میں سنینا کے جسمانی خدوخال میں آنے والی تبدیلی حیرت انگیز ہے، حال ہی میں سنینا اپنے والد کے گھر ان کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی غرض سے پہنچیں جہاں سنینا کا بدلا ہوا روپ دیکھ کر سب حیران رہ گئے ، وزن میں کمی کرکے سنینا ان لوگوں کے لیے مثان بن گئیں جو اپنے موٹاپے اور بڑھے ہوئے وزن سے بہت پریشان ہیں اور جلد سے جلد اپنے وزن میں کمی کرنا چاہتے ہیں۔اپنی بہن کے اس بدلے ہوئے روپ کو دیکھ کر مہمانوں کے ساتھ خود ہرتیک روشن بھی حیرت زدہ رہ گئے ، ہرتیک نے سنینا کی حال ہی میں لی گئی تصویر اور وزن میں کمی سے پہلے کی تصویر ٹوئٹر پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے اور ساتھ میں لکھا ہے’’ اسے کہتے ہیں تبدیلی، مجھے آپ پر بہت فخر ہے‘‘۔
واضح رہے کہ سنینا اپنے والد اور بھائی کی طرح فلم انڈسٹری سے وابستہ ہیں لیکن وہ پردے کے سامنے نہیں بلکہ پردے کے پیچھے رہ کر کام کرتی ہیں وہ بالی ووڈ کی معروف پروڈیوسر اور مصنفہ ہیں،سنینا روشن موٹاپے کے باعث کئی بیماریوں کا شکار رہ چکی ہیں جن میں کمر میں شدید تکلیف اور کینسر شامل ہیں ، دوسری جانب ان کے چھوٹے بھائی اور بالی ووڈ سپراسٹار ہریتھک روشن بھی دماغ کے ٹیومر کا آپریشن کراچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں