560

ہمارا مستقبل روشن ، کوئی روک سکے تو روک لے ، مریم

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہمارا مستقبل روشن ہے، کوئی روک سکے تو روک لے، مقدمہ بعد میں اور سزا پہلے دے دی گئی۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سازش کرنے والے کبھی عدلیہ اور کبھی الیکشن کمیشن کے پیچھے چھپتے ہیں، سازشی مہروں کا سب کو پتہ ہے باقی وقت بتائے گا۔، دنیا نے تماشا دیکھا کہ نیب ریفرنس بعد میں اور نااہلی پہلے ہوگئی، عدلیہ کے بھی اچھے برے فیصلے یاد رکھے جائیں گے، ڈیڑھ سال پاناما کا کیس چلا اور اختتام اقامہ پر کر دیا، بڑے بیٹے سے پیسے لینے پر مقدمہ کر دیا اور نااہلی چھوٹے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر کردی ، عوام کی بڑی تعداد نے فیصلہ رد کر دیا ہے، ہم ڈرنے والے نہیں اور نہ کسی سے گھبراتے ہیں، والدہ کی بیماری کا علم نہ تھا اس لیے خود امیدوار نہیں بنی، چاہتی ہوں والد اور پارٹی کی معاونت کرتی رہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں