159

ہم کسی بھی جماعت کے ذرائع آمدن معلوم کرسکتے ہیں، الیکشن کمیشن

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا ہے کہ ہمارے پاس یہ اختیار ہے کہ معلوم کرسکیں کہ کسی بھی جماعت کی فنڈنگ کے ذرائع ممنوع ہیں یا نہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے وکیل کا کہنا تھا کہ آج ہائی کورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ تحریک انصاف دو ہفتوں کے اندر اپنے فنڈز کے ذرائع الیکشن کمیشن کو فراہم کرے یہ ہمارے مؤقف کی دلیل ہے کہ ہمیں یہ اختیار حاصل ہے کہ ہم کسی بھی جماعت کے ذرائع آمدن معلوم کرسکتے ہیں۔
وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہم دو بار یہ فیصلہ کرچکے ہیں کہ ہمارے پاس یہ اختیار ہے کہ کسی بھی سیاسی جماعت کے فنڈز کے ذرائع معلوم کرسکتے ہیں اور یہ بھی معلوم کرسکتے ہیں کہ فنڈز ممنوعہ ذرائع سے حاصل ہوئے یا آمدن کے ذرائع جائز تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں