630

ساہیوال محنت کشوں کے گھر جلانے کا خادم پنجاب نے نوٹس لے لیا

ساہیوال:لیگی میئرو چیئر مین یوسی کی طرف سے محنت کشوں کے گھرجلاکرزمین پرقبضہ کرنے اورتشدد کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لیگی میئر اسدبلوچ اور یوسی چیئرمین عامر عزیز نے محلہ نورپارک میں واقع سرکاری زمین قبرستان سے ملحقہ پر قبضہ کرنے کیلئے 50سال سے رہائش پذیر محنت کشوں کے گھروں پر دھاوابول دیاتھا۔سرکاری مشینری اوراپنے غنڈوں کے ذریعے محنت کشوں کے گھر جلائے ،انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اوربچیوں کے جہیز کا سامان جلاکر صوبائی حکومت کی زمین پر قبضہ کرلیا تھا۔جس پر علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا تو بااثر میئر نے 38کے قریب افراد پر کارسرکارمیں مزاحمت سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرادیا ۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبا زشریف نے قومی اخبارات میں چھپنے والی خبروں پر نوٹس لیکر آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔آئی جی پنجاب نے ریجنل پولیس افسر ساہیوال طارق رستم چوہان کو انکوائری افسر مقررکرکے انصاف کے تقاضے پورے کرنے کا حکم دیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں