423

مریض ہسپتال میں بیماری کا علاج کرانے آتا ہے مگر بعض مرتبہ یہ بھی ہوا ہے کہ وہ کسی اور نئی بیماری کا شکار ہوجاتا ہے اور یہ نئی بیماری اسے ہسپتال سے لگتی ہے، سائنسدانوں نے ایک ایسا مصنوعی ذہانت والا کیمرہ تیار کرلیا ہے جو اس بات کی نشاندہی کریگا کہ ہسپتال کے عملے نے آپریشن کرنے یا مریض سے ہاتھ ملانے کے بعد اپنے ہاتھ دھوئے یا نہیں، اسکا مقصد انفیکشن سے بچنا ہے، ماہرین کے مطابق ہسپتال میں اگر 25مریض ہونگے تو ان میں سے ایک ضرور ایسے انفیکشن کا شکار ہوگا جو اسے ہسپتال میں علاج کے دوران لگا،ماہرین کا کہناہے کہ ہسپتال کے عملے اور مریضوں کی صورتحال دیکھ کر انہیں اس بات کا اندازہ ہوا کہ اس طرح کے انفیکشن کیوں پھیلتے ہیں، اس سے نمٹنے کیلئے انہوں نے ایسا کیمرہ واش روم میں لگادیا ہے جس سے پتہ چلایا جاسکے گا کہ آیا عملے نے ہاتھ دھوئے ، یہ سسٹم انکی نقل و حرکت پر بھی نظررکھے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں